کی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں………….
 جبل احد  اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل پر………………
جبل احد ایک عظیم پہاڑ ہے. اور ایک تاریخی پہاڑ ہے. تخلیق ارض کے وقت اللہ تعالی نے اسے پیدا فرمایا جس کے دامن میں اسلام کی بہت بڑی جنگ لڑی گئ. جس میں 70 ستر مجاہدین نے  جام شہادت نوش فرمایا.
ایک بار احد پہاڑ کو دیکھ کر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایایہ پہاڑ ہم نے محبت کرتا ہے اور ہم بھی اس سے محبت کرتے ہیں.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا کہ  احد ہم سے محبت کرتاہے سبحان اللہ کیوں محبت نہ کرے اس پہاڑ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اٹھا رکھا ہے.
انٹر نیٹ پر ایک عربی ویب سائٹ نے ایک عجیب انکشاف کیا ہے کہ اسم پہاڑ کی شکل اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل پر ہے
www.bramjnet.com
www.forums.naseej.com

                                                     مخلوط نظام تعلیم کی تباہ کاریاں 

اس نظام کی خامیاں اور خرابیاں یہ ہیں کہ اجنبی لڑکوں اور لڑکیوں کا باہمی اختلات ہوتا ہے . جس سے جذبات بھڑک اٹھتے ہیں. نفسانی خوہیشات کی آگ دہکتی ہے لڑکیاں لڑکوں کو  اپنے دام  حسن میں گرفتار کرنے کے لئے ایسا تنگ اور چست اور نیم عریاں لباس پہنتی ہیں جس سے جسم کے نشیب و فراز عیاں ہوتے ہیں    اور وہ اس نازو انداز سے چلتی ہیں کہ ایک فتنہ محشر برپا ہونے لگتا ہے. اور پھر جب نفس مخالف کی نگاہ اٹھتی اور سامنے حسن جلوہ بکھرتا نظر آتا ہے تو  اس کے دل میں شوق وصال کی چنگاریاں بھڑک اٹھتی ہے پھر وہ مجنوں بھی دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر طرح طرح کے حیلے بہانے سے اپنی لیلائے آرزو کو اپنا اسیر بنالیتا ہے پھر یہ سلسلہ عشق آگے بڑھتا ہے .

 اب عاشق اور معشوق درس گاہ کے علاوہ بھی دوسرے مقامات مثلا پارک ہوٹلوں اور ساحلوں پر ایک دوسرے کی نگاہوں سے جام عشق پیتے نظر آتے ہیں. اور جب یہ سلسلہ کافی مستحکم ہوجاتا ہے تو ہو ایک تو وہ سب کچھ ہونے لگتا ہے جس سے حیاہ کی چادر تارتار وجاتی ہے غیرت کا جنازہ نکل جاتا ہے چنانچہ مخلوط نظام تعلیم میں یہ برائیاں اور خرابیاں عموما  پائی جاتی ہے

 لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اسکول کالجوں میں پرھنے والے تمام طالب علم ایسے نہیں ہوتے کچھ شریف الطبع اور نیک بھی ہوتے ہیں جو اپنی مستقبل کے بارے میں اچھی سوچ رکھتے ہیں اور انسانیت کا درد اپنے دلوں میں سجائے رکھتے ہیں اور اس جذبہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں کہ ملک و قوم ترقی کرے اور ملک میں بستے والے آرام اور چین کی زندگی گزارے یہ  جذبہ ان کے لئے صدقہ جاریہ بھی ہوتا ہے  

    
نواز کا بلاگ کا انحصار ورڈ پریس پر ہے